بھٹکل:23/ جنوری (ایس اؤنیوز)تعلقہ کے یلووڑی کوؤور دیہات میں 9روز تک چلنے والے مشہور سوڑی گدے شری مہا ستی جاترا کا مقامی تحصیلدار وی این باڈکر نے منگل کو افتتاح کیا ۔
جاترے کو دیکھتے ہوئے صبح سے مندر کے سامنے پوجا کے لئے بھگت قطار وں کھڑے دیکھے گئے، کئی بھگتوں نے اپنی منتوں کو پوراکیا۔ جاترے کے موقع پر مندرکو مختلف رنگوں اورپھولوں سے سجایاگیا تھا۔ تعلقہ انتظامیہ کی طرف سے بھگتوں کے لئے طعام کا انتظام کیا گیا تھا۔ اس موقع پر رکن اسمبلی منکال وئیدیا ، تعلقہ پنچایت صدر وغیرہ نے مندر کا درشن کیا۔